Sunday, 31 May 2020

The most viewed photo in the world. #photo #viewed #windows # landscape #billgates #microsoft #XP


The Most Viewed Pic.


This photo was taken by American photographer Charles O'Reilly in January 1998. He was on his way to Napa Valley, north of San Francisco, from his home in St. Helena, California. He intended to meet his girlfriend Daphne, whom he later married.
In those days a storm had passed by and the weather was beautiful and the scenery was beautiful because of the rains. Passing through the Sonoma Highway, Charles saw a green-covered hill and stopped to take a few pictures with his old camera. He had a Mamiya RZ67 camera used by professional photographers. It had the Fuji film Valvia Rail, which was considered the best for taking pictures during the day. Charles later said the picture was good because the combination of camera and film was great. He offered the photo for sale through the photo company Westlight. It was a company like Getty Images that he founded with a friend. Westlight was later bought by Bill Gates' Corbus company. Charles said he was approached by Microsoft in 2000 to buy the image. They offered so much money that Charles lost consciousness. According to him, this was the second largest amount paid for any photo in the world.

 He never disclosed the amount because of a privacy agreement with Microsoft. But he is thought to have been paid several million dollars. When he tried to send the film to Microsoft by courier, all the companies apologized, because the picture had become more expensive than their insurance coverage. Eventually, Charles himself went to Microsoft headquarters and signed the deal with the film. He is the default wallpaper for Windows XP. titled the photo Bicolick Green Hills. But Microsoft named it 'Bliss' and made This photo is so fascinating that many people don't consider it real and consider it a feat of Photoshop. At first, some people thought that if it was a real picture, it would have been taken in New Zealand, Ireland, Switzerland, or some other beautiful place in Europe. Many people believe that it must have been edited. According to Charles, the photo was never edited and is presented as it was taken.


دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر


دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر نہکسی مصور نے تخلیق کی ہے، نہ کمپیوٹر پر بنائی گئی ہے، نہ کسی کرنسی نوٹ پر چھپی

ہوئی ہے اور نہ کسی کتاب کا سرورق بنی ہے۔ اس تصویر کا نام 'بلس' ہے۔ بہت سے لوگ یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتے کہ کسی تصویر کو ایک ارب افراد پہچان سکتے ہیں۔ لیکن جب وہ خود اس تصویر کو دیکھتے ہیں تو تسلیم کیے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا۔

یہ تصویر امریکی فوٹوگرافر چارلز اورئیر نے جنوری 1998 میں کھینچی تھی۔ وہ کیلی فورنیا کے شہر سینٹ ہیلینا میں اپنے گھر سے ناپا ویلی جا رہے تھے جو سان فرانسسکو کے شمال میں واقع ہے۔ ان کا ارادہ اپنی گرلفرینڈ ڈیفنی سے ملنے کا تھا، جن سے بعد میں انھوں نے شادی کرلی۔ انھیں دنوں ایک طوفان وہاں سے گزرا تھا اور بارشوں کی وجہ سے موسم حسین اور منظر دلفریب تھا۔ سونوما ہائی وے سے گزرتے ہوئے چارلز کو ہریالی سے ڈھکی پہاڑی دکھائی دی اور انھوں نے گاڑی روک کر اپنے پرانے کیمرے سے چند تصاویر بنالیں۔ ان کے پاس مامیا آر زیڈ 67 کیمرا تھا جو پیشہ ور فوٹوگرافر استعمال کرتے تھے۔ اس میں فیوجی فلم کی ویلویا ریل تھی جو دن میں تصاویر اتارنے کے لیے بہتر سمجھی جاتی تھی۔ چارلز نے بعد میں کہا کہ تصویر اس لیے اچھی آئی کہ کیمرے اور فلم کا کمبی نیشن بہت اچھا تھا۔

انھوں نے وہ تصویر فوٹوکمپنی ویسٹ لائٹ کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کر دی۔ یہ گیٹی امیجز جیسی کمپنی تھی جسے انھوں نے ایک دوست کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ ویسٹ لائٹ کو بعد میں بل گیٹس کی کمپنی کوربس نے خرید لیا۔ چارلز نے بتایا کہ 2000 میں مائیکروسافٹ نے ان سے رابطہ کیا اور تصویر خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ انھوں نے اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی کہ چارلز کے ہوش اڑ گئے۔ ان کے بقول، یہ دنیا میں کسی بھی فوٹو کے لیے ادا کی گئی دوسری بڑی رقم تھی۔

انھوں نے مائیکروسافٹ سے رازداری کے معاہدے کی وجہ سے رقم کبھی کسی کو نہیں بتائی۔ لیکن خیال ہے کہ انھیں کئی لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔ جب انھوں نے مائیکروسافٹ کو کورئیر سے فلم بھیجنے کی کوشش کی تو تمام کمپنیوں نے معذرت کرلی، کیونکہ تصویر ان کی انشورنس کوریج سے زیادہ مہنگی ہوچکی تھی۔ آخر چارلز خود مائیکروسافٹ کے صدر دفتر گئے اور فلم دے کر معاہدے پر دستخط کردیے۔ انھوں نے تصویر کا عنوان بیوکولک گرین ہلز رکھا تھا۔ لیکن مائیکروسافٹ نے اسے 'بلس' کا نام دیا اور ونڈوز ایکس پی کا ڈیفالٹ وال پیپر بنا ڈالا۔ یہ فوٹو اس قدر سحر انگیز ہے کہ بہت سے لوگ اسے حقیقی نہیں مانتے اور فوٹوشاپ کا کارنامہ سمجھتے ہیں۔ ابتدا میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر یہ حقیقی تصویر ہے تو نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، سوئزرلینڈ یا یورپ کے کسی اور حسین مقام پر کھینچی گئی ہوگی۔ بے شمار لوگوں کو یقین ہے کہ اسے ضرور ایڈٹ کیا ہوگا۔ چارلز کے مطابق، اس تصویر کو ہرگز ایڈٹ نہیں کیا گیا اور انھوں نے جیسی کھینچی تھی، ویسی ہی پیش کی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment