Wednesday, 27 May 2020

’عالمی طاقت کا توازن امریکہ سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے #Power #China #International # USA # Europe

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ماہرین جس ’ایشائی صدی‘ کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے اور اب یورپی یونین کو اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے چین کے حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی بنانی ہوگی۔ وزیر خارجہ جوزف بوریل نے پیر کو جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تجزیہ کار کافی عرصے سے امریکہ کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے۔

جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ ’اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایسے شواہدملے  ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی بنانی  ہوگی۔

یورپی یونین کے ایک سینیئر سفارت کار کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 


چین ہانگ گانگ میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے سکیورٹی کے حوالے سے نئے قوانین مرتب کررہا ہے۔


No comments:

Post a Comment